تحفے پر عمدہ اشعار : قیمتی تحفہ دینے پر خوبصورت شاعری

تحفہ پر خوبصورت شاعری

تحفے پر یہ شعری انتخاب آپ کے لئے ہماری طرف سے ایک تحفہ ہی ہے ۔ آپ اسے پڑھئے اور عام کیجئے ۔ عام زندگی میں تحفہ لینے اور دینے سے رشتے پروان چڑھتے ہیں ، تعلقات مضبوط ہوتے ہیں اور نئے جذبوں کی آبیاری ہوتی ہے ۔ لیکن عاشق اور معشوق کے درمیان تحفہ لینے اور دینے کی صورتیں ہی کچھ اور ہیں ۔ ہمارا یہ شعری انتخاب آپ کو اور بھی کئی دلچسپ جہتوں تک لے جائے گا۔ اگر آپ کسی کو پسندیدہ اور قیمتی گفٹ دینا چاہتے ہیں تو آپ کی یہ خواہش ہوگی کہ اس کے ساتھ اسی مناسبت سے عمدہ اشعار بھی لف ہوں۔ آئیے اس برمحل موقع سے اشعار کے چنائو کا مطالعہ کرتے ہیں۔

قیمتی تحفے پر دو لائن بہترین شاعری

آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دے
تتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
شکیب جلالی

اور کچھ تحفہ نہ تھا جو لاتے ہم تیرے نیاز
ایک دو آنسو تھے آنکھوں میں سو بھر لائیں ہیں ہم
میر حسن

چند الفاظ کے موتی ہیں مرے دامن میں
ہے مگر تیری محبت کا تقاضا کچھ اور
عامر عثمانی

اس مہرباں نظر کی عنایت کا شکریہ
تحفہ دیا ہے عید پہ ہم کو جدائی کا
نامعلوم

ہم تحفے میں گھڑیاں تو دے دیتے ہیں
اک دوجے کو وقت نہیں دے پاتے ہیں
فریحہ نقوی

خوبصورت تحفہ اور دلچسپ اردو اشعار

میں تحفہ لے کے آیا ہوں تمناؤں کے پھولوں کا
لٹانے کو بہار زندگانی لے کے آیا ہوں
صوفی تبسم

اثر یہ تیرے انفاس مسیحائی کا ہے اکبرؔ
الہ آباد سے لنگڑا چلا لاہور تک پہنچا
اکبر الہ آبادی

کئی طرح کے تحائف پسند ہیں اس کو
مگر جو کام یہاں پھول سے نکلتا ہے
رانا عامر لیاقت

میں نے بھیجی تھی گلابوں کی بشارت اس کو
تحفۃً اس نے بھی خوشبوئے وفا بھیجی ہے
حامد سروش

چاہیئے کیا تمہیں تحفے میں بتا دو ورنہ
ہم تو بازار کے بازار اٹھا لائیں گے
عطا تراب

تحفہ اک کمسن کے لئے ہے
ان کلیوں کا رنگ ہو ہلکا
حبیب خان

چند خوشبو کے دیے ساتھ میں لے آئے ہیں
شاخ گل دامن سوغات میں لے آئے ہیں
نامعلوم

تحائف کے لین دین پر اردو غزل

اردو شعر و شاعری میں تحائف کے لین دین کی مناسبت سے بہت عمدہ اشعار ہیں۔ قیمتی تحفہ دیتے وقت موقع محل کے مطابق شعر پڑھنا اردو تہذیب و تمدن کی ایک روایت بن چکا ہے۔ یہ تحائف شادی کے موقع پر ہوں، ویلنٹائن کی مناسبت سے ہوں، عاشق و معشوق کے درمیان ہونے والے تحائف کی ترسیل ہو یا پھر دو دوستوں کے مابین تحفوں کا معاملہ۔ یہی نہیں بلکہ سالگرہ، یا کسی دوسری خوشی کے موقع پر بھی تحائف کی ترسیل کی جاتی ہے۔ یہ اشعار ان سبھی مواقع پر پورا اترتے ہیں۔ ایسے موضوعات پر ہندوستان اور پاکستان کے شعراء نے خوشنما کلام سے اردو ادب کے دامن کو بھر رکھا ہے۔ آج کل تحفوں کی فراہمی کے وقت ان کے ساتھ خوبصورت اشعار لف کیے جاتے ہیں جو پڑھنے والوں کو لبھاتے ہیں۔ کلاسیکل اردو شاعری جس میں میر تقی میر اور غالب کا کلام شامل ہے، تحائف پر عمدہ لکھا ہے انہوں نے۔ البتہ دور ِ جدید کے شعراء کے ہاں بھی دلچسپ اشعار پائے جاتے ہیں۔ آپ نے درج ِ بالا اشعار کا مطالعہ کیا۔ یقینا آپ اس میں سے اپنی پسند کے اشعار کاپی پیسٹ کے کام کے لیے استعمال کر کے اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔