حب الوطنی کی شاعری میں وطن پرستی کے جذبات کا اظہار بڑے مختلف دھنگ سے ہوا ہے ۔ ہم اپنی عام زندگی میں وطن اور اس کی محبت کے حوالے سے جو جذبات رکھتے ہیں وہ بھی اور کچھ ایسے گوشے بھی جن پر ہماری نظر نہیں ٹھہرتی اس شاعری کا موضوع ہیں ۔ وطن پرستی مستحسن جذبہ ہے لیکن حد سے بڑھی ہوئی وطن پرستی کس قسم کے نتائج پیدا کرتی ہے اور عالمی انسانی برادری کے سیاق میں اس کے کیا منفی اثرات ہوتے ہیں اس کی جھلک بھی آپ کو اس شعری انتخاب میں ملے گی ۔ یہ اشعار پڑھئے اور اس جذبے کی رنگارنگ دنیا کی سیر کیجئے ۔
حب الوطنی کے جذبے پر خوبصورت سیاسی اشعار
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
بسمل عظیم آبادی
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف
گر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی
ساحر لدھیانوی
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
لال چند فلک
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا
علامہ اقبال
لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہے
اچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی
فراق گورکھپوری
وطن کے جاں نثار ہیں وطن کے کام آئیں گے
ہم اس زمیں کو ایک روز آسماں بنائیں گے
جعفر ملیح آبادی
وطن / ملک سے محبت پر بہترین شاعری
اسی جگہ اسی دن تو ہوا تھا یہ اعلان
اندھیرے ہار گئے زندہ باد ہندوستان
جاوید اختر
دلوں میں حب وطن ہے اگر تو ایک رہو
نکھارنا یہ چمن ہے اگر تو ایک رہو
جعفر ملیح آبادی
وطن کی خاک سے مر کر بھی ہم کو انس باقی ہے
مزا دامان مادر کا ہے اس مٹی کے دامن میں
چکبست برج نرائن
یہ کہہ رہی ہے اشاروں میں گردش گردوں
کہ جلد ہم کوئی سخت انقلاب دیکھیں گے
احمق پھپھوندوی
وطن کی خاک ذرا ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقین ہے پانی یہیں سے نکلے گا
نامعلوم
اس ملک کی سرحد کو کوئی چھو نہیں سکتا
جس ملک کی سرحد کی نگہبان ہیں آنکھیں
نامعلوم
کہاں ہیں آج وہ شمع وطن کے پروانے
بنے ہیں آج حقیقت انہیں کے افسانے
سراج لکھنوی
دیس سے پیار پر بہترین گیت اور غزل
ہم بھی ترے بیٹے ہیں ذرا دیکھ ہمیں بھی
اے خاک وطن تجھ سے شکایت نہیں کرتے
خورشید اکبر
وطن کی پاسبانی جان و ایماں سے بھی افضل ہے
میں اپنے ملک کی خاطر کفن بھی ساتھ رکھتا ہوں
نامعلوم
اے اہل وطن شام و سحر جاگتے رہنا
اغیار ہیں آمادۂ شر جاگتے رہنا
جعفر ملیح آبادی
دکھ میں سکھ میں ہر حالت میں بھارت دل کا سہارا ہے
بھارت پیارا دیش ہمارا سب دیشوں سے پیارا ہے
افسر میرٹھی
ناقوس سے غرض ہے نہ مطلب اذاں سے ہے
مجھ کو اگر ہے عشق تو ہندوستاں سے ہے
ظفر علی خاں
نہ ہوگا رائیگاں خون شہیدان وطن ہرگز
یہی سرخی بنے گی ایک دن عنوان آزادی
نازش پرتاپ گڑھی
اپنے دیس کی مٹی کے بارے نظم
بھارت کے اے سپوتو ہمت دکھائے جاؤ
دنیا کے دل پہ اپنا سکہ بٹھائے جاؤ
لال چند فلک
ہے محبت اس وطن سے اپنی مٹی سے ہمیں
اس لیے اپنا کریں گے جان و تن قربان ہم
نامعلوم
میں نے آنکھوں میں جلا رکھا ہے آزادی کا تیل
مت اندھیروں سے ڈرا رکھ کہ میں جو ہوں سو ہوں
انیس انصاری
بیزار ہیں جو جذبہ سے
وہ لوگ کسی سے بھی محبت نہیں کرتے
نامعلوم
وہ ہندی نوجواں یعنی علمبردار آزادی
وطن کی پاسباں وہ تیغ جوہر دار آزادی
مخدومؔ محی الدین
خدا اے کاش نازشؔ جیتے جی وہ وقت بھی لائے
کہ جب ہندوستان کہلائے گا ہندوستان آزادی
نازش پرتاپ گڑھی
حب الوطنی کی شاعری میں اہمیت
حب الوطنی ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان کو اپنے وطن سے محبت کرنے اور اس کی حفاظت کے لیے جانثار ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ جذبہ شاعروں اور ادیبوں کے لیے بھی ایک اہم موضوع رہا ہے اور انہوں نے اپنے فن کے ذریعے اس جذبے کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔ اردو شاعری میں حب الوطنی کے موضوع پر بہت سے اچھے اشعار لکھے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ اشعار اتنے مشہور ہیں کہ وہ ہر پاکستانی کی زبان پر جاری رہتے ہیں۔
علامہ اقبال جیسے قومی شاعروں نے اپنی شاعری میں وطن کی محبت کو مختلف انداز میں پیش کیا ہے۔ حفیظ جالندھری کی شاعری میں حب الوطنی کا جذبہ بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ ملتا ہے۔ فیض احمد فیض کی شاعری میں وطن کی محبت کے ساتھ ساتھ ظلم و ستم کے خلاف آواز بھی بلند ہوتی ہے۔ سجاد ظہیر کی شاعری میں حب الوطنی کے ساتھ ساتھ سماجی شعور کا بھی اظہار ہوتا ہے۔ میرزا غالب کی شاعری میں وطن کی محبت کے ساتھ ساتھ فلسفیانہ فکر بھی ملتی ہے۔ محمد اقبال کی شاعری میں حب الوطنی کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کا بھی اثر ملتا ہے۔ حب الوطنی کے موضوع پر لکھی گئی شاعری ہمیں اپنے وطن سے محبت کرنے اور اس کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ شاعری ہمیں اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کی بھی ہمت دیتی ہے۔